ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے آزاد میدان ان میں مظاہرے پر بیٹھے لوگ حکومت کی جانب سے پری میٹرک اور مولانا آزاد اسکالرشپ کو بحال کرنے کے لیے لئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں،کیونکہ مرکزی حکومت نے ،قبائلی، او بی سی اور اقلیتوں کے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کو ملنے والی اسکالرشپ رواں تعلیمی برس سے پوری طرح سے ختم کر دیا ہے،صرف یہی نہیں بلکہ کہ اسی برس سے مرکزی حکومت نے اقلیتوں کو ریسرچ کے لئے ملنے والے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ (MANF) سے بھی محروم کر دیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ اقلیتوں کے لئے وظیفہ سچر کمیٹی کی سفارشات کے بعد انکی پسماندگی کو دیکھتے ہوئےکو نافذ کیا گیا تھا۔ Demonstration at Azad Maidan in Mumbai regarding the restoration of Maulana Azad Scholarship
Maulana Azad Fellowship پری میٹرک اور مولانا آزاد اسکالرشپ کی بحالی کو لیکر آزاد میدان میں مظاہرہ
پری میٹرک اور مولانا آزاد اسکالرشپ کی بحالی کو لے کر سماجی کارکنان اور تعلیمی میدان سے وابستہ افراد نے ممبئی کے آزاد میدان میں میں مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر لیکر حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس سچر کمیٹی کی سفارش کے بعد نافذ کی جانے والی اس اسکالرشپ کو کو جلد سے جلد بحال کیا جائے تاکہ کی ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی آئے اور ہر ایک کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔Demonstration at Azad Maidan in Mumbai regarding the restoration of Maulana Azad Scholarship
مظاہرہ
Last Updated : Jan 7, 2023, 11:06 PM IST