لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے رہنما و سابق کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ نے 6 دسمبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یوم سیاہ پر کہا کہ ہم ڈاکٹر بھیم راؤ امیبڈکر کے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جس کو جو منانا ہے وہ منائے اس سے میرا کوئی واسطہ نہیں۔ Demolition of Babri Masjid
Demolition of Babri Masjid بی جے پی نے جمہوریت کی دھجیاں اڑائیں، سوامی پرساد موریہ - Martyrdom of Babri Masjid is a sad Moment
سابق وزیر کا کہنا ہے کہ متھرا میں 6 دسمبر کو پوجا کا اہتمام کرنا قابل افسوسناک ہے اور ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم در تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Demolition of Babri Masjid is a sad Moment
یہ بھی پڑھیں:
اتر پردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن اسمبلی میں اتر پردیش میں گزشتہ دنوں ہوئے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہنگامہ ہوا جس پر سماج وادی پارٹی کے رہنما سوامی پرساد موریہ نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طریقے سے حکومت نے طاقت کا استعمال کرکے عوام کو ووٹ ڈالنے سے منع کیا ہے اور پولیس انہیں گھر سے اٹھا کر گئی اور ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالے جائیں لیکن پولیس کے استحصال سے عوام گھروں میں تالا لگا کر چلی گئی ہے اور ووٹ نہیں ڈالے ہیں۔ حکومت نے طاقت کا استعمال کیا ہے لیکن نتائج کافی دلچسپ ہوں گے، اس طرح کا انہوں نے دعویٰ کیا ہے۔