اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاملی: مذہبی مقام پر توڑ پھوڑ سے علاقے میں کشیدگی - شاملی میں شر پسند عناصر

ریاست اترپردیش کے شاملی میں کورونا بحران کے دوران ایک مذہبی مقام پر توڑ پھوڑ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

شاملی: مذہبی مقام پر توڑ پھوڑ سے علاقے میں کشیدگی
شاملی: مذہبی مقام پر توڑ پھوڑ سے علاقے میں کشیدگی

By

Published : May 16, 2020, 2:22 PM IST

ریاست اترپردیش کے شاملی میں کورونا بحران کے دوران ایک مذہبی مقام پر توڑ پھوڑ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

حالانکہ اس بار بھی حکام کی سرگرمی اور سوجھ بوجھ سے شر پسند عناصر اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

اس معاملے کو لے کر سی او امیت سکسینا کا کہنا ہے کہ 'ضلع کے بابری تھانہ علاقے میں بنتی کھیڑا پولیس چوکی کے تحت شاملی مظفر نگر روڈ پر واقع گاؤں کھیڈی بیراگی میں ایک مذہبی مقام ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں مورتیوں کو کچھ شر پسندوں نے نقصان پہنچایا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پا لیا۔'

پولیس اہلکار نے کہا کہ 'مذہبی مقام کے منیجر کے ذریعہ تحریر دینے کے بعد مقدمہ درج کر کے ضروری قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ گاؤں میں مکمل امن ہے۔'

واضح رہے کہ 'ضلع کے ایک اور مذہبی مقام میں حال ہی میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details