اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں: پرینکا - صحافیوں کو پیٹا،

کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ ریاست اترپردیش میں امن وقانون کا نظام بدتر ہوگیا ہے اور جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن انتظامیہ آنکھ پر پٹی باندھے ہوئے ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا
پرینکا گاندھی واڈرا

By

Published : Jul 8, 2021, 11:02 PM IST

پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ پی ایم صاحب اور سی ایم صاحب اس کے لئے بھی مبارکباد دیجئے کہ یو پی میں آپ کے کارکنوں نے کتنی جگہ بم بازی، کولی باری، پتھر بازی کی، کتنے لوگوں کا پرچہ لوٹا، کتنے صحافیوں کو پیٹا، کتنی جگہ خواتین سے بدتمیزی کی۔

انہوں نے کہاکہ قانون نظام کی آنکھ پر پٹی باندھ کر، جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خوفناک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں پولیس کے سامنے ہی دو گروپوں کے مابین کسی تنازعہ پر سڑک پر گولیاں چل رہی ہیں اور گولیوں کی آواز گونج رہی ہے۔ ایک آدمی گولی لگنے سے زمین پر گرا ہوا ہے۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details