اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جمہوریت میں اکثریت نہیں،عوام کی رائے اہم ہوتی ہے'

شہریت ترمیمی قانون کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جمہوریت میں صرف اکثریت نہیں عوام کی رائے کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔

'جمہوریت میں اکثریت نہیں،عوام کی رائے اہم ہوتی ہے'
'جمہوریت میں اکثریت نہیں،عوام کی رائے اہم ہوتی ہے'

By

Published : Jan 22, 2020, 12:36 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:26 PM IST

اکھلیش یادو نے کہا کہ امت شاہ کا یہ کہنا کہ ہر حال میں ہم سی اے اے، این آر سی، این پی آر کو نافذ کریں گے ، ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی کی منشا اپنی اکثریت کے روڈ رولر سے عوام کو کچلنے اور آمریت پسندانہ اقدامات اٹھانے کی ہے۔

انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ غرور کی زبان سے اپوزیشن دبنے والی نہیں ہے۔ دوسروں کو نصیحتیں دینے والے پہلے خود تاریخ پڑھ لیں کہ عوام کی مخالفت کی آندھی کے سامنے کوئی نہیں ٹک پایا ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آنے پر بی جے پی قیادت کو ضرورت سے زیادہ غرورہو گیا ہے۔ جمہوریت میں صرف اکثریت نہیں عوامی رائے کا بھی اہم کردار ہوتاہے۔

عوامی رائے کو نظر انداز کرنے سے اقتدار کی ساکھ باقی نہیں رہتی۔ بی جے پی کی جن پالیسوں پر ملک گیر احتجاج ہو رہا ہے، اس کے تئیں حساسیت کا مظاہرہ جمہوریت کا صحت مند احساس نہیں اور یہ آئین کے بنیادی جذبے کی توہین کرنا بھی ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 11:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details