ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے رکن اسمبلی ضیاء الرحمن برق نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نپور شرما نے پیغمبر محمد ﷺ پر نازیبا تبصرہ کیا تھا جس کے خلاف مسلمانوں کے مابین غم و غصہ ہے۔ ان حرکتوں سے نہ صرف ملک کی شبیہ کو داغدار کیا جاتا ہے بلکہ ریاست کا امن امان بھی خطرے میں آتا ہے، لہذا ایسے لوگوں کی نشاندہی کر کے حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ سخت کاروائی کرے تاکہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوئی جسارت نہ کرسکے۔
Remark On Prophet Muhammad یوپی اسمبلی میں پیغمر اسلام پر نازیبا تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - نپور شرما کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
اترپردیش اسمبلی میں آج سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمان برق نے مذہبی رہنماؤں پر نازیبا تبصرہ کرنے والوں کے خلاف نشاندہی کر کے سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین ہند نے کسی کو اجازت نہیں دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے، لہذا ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چاہے وہ سوشل میڈیا پرنازیبا تبصرہ کیے ہو یا کسی نیوز چینل پر یا کسی اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے کیا گیا ہو۔
یوپی اسمبلی میں پیغمر محمدﷺ پرنازیبا تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
یوپی اسمبلی میں پیغمر محمدﷺ پرنازیبا تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ضیاء الرحمن نے کہا کہ یہ مسئلہ نہ صرف ریاست کے لئے بلکہ بین الااقوامی سطح پر بہت ہی سنگین ہوتا جا رہا ہے اور آئے دن مذہب اسلام کو ہدف تنقید بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ سوشل میڈیا کے مانیٹرنگ کے لیے ایک ڈیسک قائم کرے اور جو بھی سوشل میڈیا پر پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ پر یا کسی بھی مذہبی رہنما پر نازیبا تبصرہ کرتا ہے، تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔