اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں مولانا قاری مصطفیٰ دہلوی نے گزشتہ دنوں کنگنا رناوت کی جانب سے دیئے گئے بیان پر آج شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے کنگنا رناوت کو دیئے گئے پدم شری ایوارڈ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'کنگنا رناوت نے جو بیان دیا ہے وہ سراسر غلط ہے اور جو لوگ ایسی سوچ کی حمایت کررہے ہیں وہ ملک کی آزادی میں شہید ہوئے لوگوں کی توہین کررہے ہیں۔