کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد مہینوں سے نافذ لاک ڈاؤن کے سبب ٹرینیں بند کر دی گئی تھیں لیکن جیسے جیسے ملک بھر میں کورونا کے کیسز کم ہوتے گئے آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی۔
کورونا کے کیسز کم ہونے کے بعد کئی ٹرینوں کو بھی کھول دیا گیا لیکن ابھی تک لوکل ٹرینوں کو شروع نہیں کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے عوام کو سفر کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اگر بات کی جائے ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کی تو مرادآباد میں دودھ کا کاروبار کرنے والوں کو ٹرینوں کے ذریعہ دودھ کو ایک شہر سے دوسرے شہر لے جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔