دہلی کے راشٹر پتی بھون میں واقع مغل گارڈن کے نام تبدیل کرنے مسئلہ ابھی تازہ ہی ہے کہ لکھنؤ کے معروف رومی گیٹ کا نام لکشمن دوار رکھے جانے کی وزیر اعلی سے سفارش کی گئی ہے۔ یہ سفارش آل انڈیا علماء بورڈ نامی تنظیم نے کیا ہے۔ وہیں ال انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا یعسوب عباس نے اس کی مذمت اور مخالفت کی ہے انہوں نے کہا ہے نوابین اودھ کی تاریخ کو مٹانے کی ایک سازش ہم اس کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں۔
جلال الدین رومی افغانستان کے رہنے والے تھے کچھ وقت بعد ملک روم چلے گئے تھے، یہ ایک غیر ملکی تھے، ان کا ہمارے ملک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ لکھنو شہر کو بھگوان رام کے انوج لکشمن جی نے آباد کیا تھا ۔اس لیے اس شہر کو لکچھمن پوری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔