اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد میں ذبیحہ خانہ کھولنے کا مطالبہ - مرادآباد میں ذبیحہ خانہ

قریشی برادری کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد مرادآباد میں بند پڑے سلاٹر ہاؤس کو کھولا جائے تاکہ گوشت کے کاروبار کرنے والے لوگوں کو روزگار مل سکے۔

مرادآباد میں ذبیحہ خانہ کھولنے کا مطالبہ
مرادآباد میں ذبیحہ خانہ کھولنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 29, 2021, 10:07 AM IST

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں ضلع کانگریس اقلیتی کمیٹی کے کارکنوں نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے ریاستی گورنر کو ایک میمورنڈم بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ 'ضلع مرادآباد میں ذبیحہ خانہ (slaughter house) نہیں ہے، سماجوادی پارٹی کی حکومت میں جو ذبیحہ خانہ موجود تھا اس کو بند کر دیا گیا، اس لیے یہاں سلاٹر ہاؤس کھولا جائے۔'

مرادآباد میں ذبیحہ خانہ کھولنے کا مطالبہ

ضلع مرادآباد میں قریشی برادری کے لوگ کافی تعداد میں رہتے ہیں اور گوشت کا کاروبار کرتے ہیں۔ لیکن سلاٹر ہاؤس بند ہونے کی وجہ سے یہ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور دوسرا کام کرنے پر مجبور ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: قریشی سماج کے مسائل حل کرنے کے کا مطالبہ

قریشی برادری کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد مرادآباد میں بند پڑے سلاٹر ہاؤس کو کھولا جائے تاکہ گوشت کے کاروبار کرنے والے لوگوں کو روزگار مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details