ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر نے جے این یو کی وائس چانسلر کے خلاف لونی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
انہوں نے وائس چانسلر کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ لگانے کا مطالبہ کیا ہے، ایم ایل اے نے پولیس کو بتایا کہ جے این یو میں ایک لیکچر کے دوران جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی طرف سے ہندو دیوی دیوتاؤں کو ذاتوں میں تقسیم کرنے کی بدنیتی پر مبنی کوشش کی گئی۔
ایم ایل اے نے الزام لگایا ہے کہ بیان کے ذریعہ جس طرح ہندو دیوی دیوتاؤں کو ذات، اور زبان میں تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے وہ قابل اعتراض ہے۔