Demand to change the name of Aligarh علیگڑھ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ - اترپردیش خبر
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم و سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نیرج شرما نے صحافیوں کو علیگڑھ کے نام کو تبدیل کرنے سے متعلق بتایا کہ میرا شہر تبدیلی کا مطالبہ کر رہا ہے، اب علی گڑھ تبدیلی چاہتا ہے، ہمیں یہ تبدیلی لانی ہے اور اس تبدیلی میں آپ کی شراکت کی ضرورت ہے، آپ میرے ساتھ ہیں، عوام میرے ساتھ ہے۔
ریاست اترپردیش کا شہر علی گڑھ پوری دنیا میں اپنے تالے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ہی اس شہر کو پوری دنیا میں ایک منفرد شناخت اور پہچان دلائی ہے۔ کئی شہروں کے نام بدلے جانے کے بعد ایک بار پھر علی گڑھ کا بھی نام تبدیل کر کے ہری گڑھ رکنے کی بات سامنے آئی ہے۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم و سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نیرج شرما نے صحافیوں کو علیگڑھ کے نام کو تبدیل کرنے سے متعلق بتایا کہ میرا شہر تبدیلی کا مطالبہ کر رہا ہے، اب علی گڑھ تبدیلی چاہتا ہے، ہمیں یہ تبدیلی لانی ہے اور اس تبدیلی میں آپ کی شراکت کی ضرورت ہے، آپ میرے ساتھ ہیں، عوام میرے ساتھ ہے، تو ہم یہ تبدیلی لائیں گے۔ آج سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے، آج سے میرے شہر کا نام علی گڑھ نہیں، ہری گڑھ ہوگا، تو یہ شہر ترقی کرے گا۔
اس سے قبل بھی ضلع علیگڑھ میں ہندووادی رہنما اور بی جے پی کے کارکنان علیگڑھ کا نام تبدیل کر کے ہری گڑھ کرنے کا مطالبہ کئی مرتبہ کر چکے ہیں۔ اگست 2021 میں بھی ضلع علیگڑھ پنچایت نے علی گڑھ کا نام تبدیل کر کے ہری گڑھ رکھنے کی تجویز کو پاس کیا تھا۔
واضح رہے علیگڑھ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق پدم بھوشن معروف مؤرخ پروفیسر عرفان حبیب نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا تھا کہ 'علی گڑھ کا نام ہری گڑھ کبھی نہیں رہا، علیگڑھ سے پہلے اس کا نام 1200ء سے 1803 تک کول تھا اور 1803 میں علی گڑھ شہر کا نام جرنل نجف علی خان کے نام پر مراٹھوں نے 'علی گڑھ' رکھا تھا۔
مزید پڑھیں:علیگڑھ کا نام تبدیل کئے جانے پر بڑی تحریک چلانے کا انتباہ: حمزہ سفیان