ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ہفتہ کو اتحاد ملت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کے طرف سے نکالے جارہے ترنگا یاترا پر بھی پابندی عائد کرنے کے مطالبات کئے جارہے ہیں،بھارت وچار منچ کے قومی ترجمان مولانا ناظم اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی یاترا پر فی الفور پابندی عائد کی جائے،انہوں نے کہا کہ جو شخص کیمروں کے سامنے اس طرح کے بیانات دے کر مسلم نوجوانوں کو اسکانے کی کوشش کر رہا ہے اگر انہیں یاترا نکالنے کی اجازت دی گئی تو کسی بھی قسم کے فسادات کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
Taranga Yatra : مولانا توقیر رضا خان کے ترنگا یاترا پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ - Demand to ban tricolor yatra
بھارت سوچ منچ کے قومی ترجمان مولانا ناظم اشرفی نےکہ توقیر رضا کو مراد آباد مدعو کرنے والے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، کیونکہ انہوں نے بغیر اجازت ایسے شخص کو بلا کر پروگرام کا انعقاد کیا ہے جو وہ ہمیشہ اشتعال انگیز بیانات کے سبب سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
مولانا ناظم اشرفی نے مزید کہا کہ توقیر رضا کو مدعو کرنے والے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، کیونکہ انہوں نے بغیر اجازت ایسے شخص کو بلا کر پروگرام کا انعقاد کیا ہے جو وہ ہمیشہ اشتعال انگیز بیانات کے سبب سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کبھی وہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں نے ملک کی آزادی کے لیے ہندوستانیوں سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، اور کبھی وہ کچھ اور بیانات دیتے رہتے ہیں
مولانا ناظم اشرفی نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے اتحاد ملت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا کے دورے اور انکے یاتراد پر پابندی لگائے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت توقیر رضاخان کے مراد آباد آمد پر پابندی عائد کرتی ہے تو وہ اس معاملہ پر حکومت سے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں:Maulana Tauqeer Raza: اشتعال انگیز تقریر کا معاملہ میں مولانا توقیر رضا کے خلاف مقدمہ درج