ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کانگریس سیوا دل کے سابق ضلعی صدر ہریش مشرا نے کہا کہ، 'اگر 5 اگست کو وزیراعظم نریندر مودی سینکڑوں کی تعداد میں آیودھیا پہنچ کر رام مندر کی سنگ بنیاد رکھ سکتے ہیں، تو مسلم بھائیوں کو بھی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'ہندو ہونے کے ناطے اور ہندو مذہب میں پختہ عقیدہ رکھنے کی وجہ سے بھی ہم مسلم بھائیوں کی بکرا عید میں شریک ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت ہند مسلمانوں کو اجتماعی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت دے تاکہ ان کے سالانہ تہوار میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔'
مفتی بورڈ بنارس کے سکریٹری مولانا حسین احمد حبیبی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، 'کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے، ایسے میں بازار کھل گئے ہیں۔ عبادت گاہوں میں بھی پابندی کم کر دی گئی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں بازار میں لوگ خرید و فروخت کر رہے ہیں۔