اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nithari Case نٹھاری معاملہ کی متاثرہ کا مطالبہ، کولی اور پنڈھیر کو پھانسی دی جائے - الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے

نوئیڈا کے نٹھاری معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد متاثرہ کے خاندان نے اسے ناانصافی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سریندر کولی اور منندر سنگھ پندھیر کو موت سے کم کوئی سزا منظور نہیں ہے۔

نٹھاری معاملہ کی متاثرہ کا  مطالبہ:کولی اور پنڈھیر کو پھانسی دی جائے
نٹھاری معاملہ کی متاثرہ کا مطالبہ:کولی اور پنڈھیر کو پھانسی دی جائے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 3:40 PM IST

نٹھاری معاملہ کی متاثرہ کا مطالبہ:کولی اور پنڈھیر کو پھانسی دی جائے

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے نٹھاری معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد متاثرہ کے خاندان نے اسے ناانصافی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سریندر کولی اور مونندر سنگھ پندھر کو موت سے کم کوئی سزا نہ دی جائے۔

نٹھاری واقعے میں ہلاک ہونے والی بچی کی والدہ نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا، اسی طرح نٹھاری واقعے کے مجرموں کو سزائے موت دی جائے۔

نٹھاری واقعے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد نوئیڈا کا گاؤں نٹھاری ایک بار پھر بحث میں آ گیا ہے۔ نٹھاری میں رہنے والی ضعیفہ نے پنڈھر اور کولی کی سزائے موت کی معافی پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔قتل کی گئی لڑکی کی ماں نے سریندر کولی اور مونیندر سنگھ پندھر کے خلاف موت کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Explosion in Soap Factory میرٹھ میں صابن فیکٹری میں دھماکہ، چار افراد کی حالت تشویشناک، دیگر کئی زخمی

ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔ دونوں کو سزائے موت دی جائے۔ جس طرح انہوں نے ہماری بیٹی کو مارا ہے اسی طرح ان دونوں کو بھی قتل کیا جائے۔ ہم مودی-یوگی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان دونوں کو پھانسی دے اور انہیں معاف نہ کرے۔ ان درندوں کو رہا کرنا ناانصافی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details