ریاست اتر پردیش کے بہرائچ میں تھانہ قیصر گنج علاقے کی رہنے والی پریتی سونی جس کے جسم پر لگے زخموں کے نشان جو اس کے شوہر نے دئے ہیں۔ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اس کی زندگی کتنی دشوار ہے۔
اس پورے معاملہ کو لے کر سونی کا کہنا ہے کہ 'اس کا خاوند ہی اسے اس حال میں پہنچانے والا ہے، آئے دن وہ جہیز کے خاطر غلط الزام عائد کر مجھے لوہے کی راڈ و پلاسٹک پائپ سے مارتا پیٹتا ہے۔ گھر میں ہفتوں بند کر کے رکھتا ہے اور جان سے مار کر دوسری شادی کرنے کی دھمکی دیتا رہتا ہے۔'