اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: حکومت سے بجلی بل اور اسکول فیس معاف کرنے کا مطالبہ - up news

عوام کی پریشانیوں کے پیش نظر سماجی تنظیم یوا سیوا سمیتی کی جانب سے گذشتہ روز وزیر اعلی کے نام ڈسٹرک مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

demand for waiver of electricity bills and school fees in merut
میرٹھ: حکومت سے بجلی بل اور اسکولز فیس معاف کرنے کا مطالبہ

By

Published : Apr 24, 2021, 8:09 AM IST

ملک میں کورونا وبا کے معاملے میں تیزی سے ہورہے اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ریاست میں نائٹ کرفیو اور ہفتے میں دو روزہ لاک ڈاؤن نفاذ کیا گیا ہے۔ اس دوران بازار اور کاروبار مکمل طور پر بند ہیں۔ اس سے عوام کو اپنے اخراجات کو پورا کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو

عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے سماجی تنظیم یوا سیوا سمیتی کی جانب سے گذشتہ روز وزیر اعلی کے نام ڈسٹرک مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ میمورنڈم میں بجلی کا بل اور اسکول فیس کو معاف کرنے اور نجی اسپتالوں پر لگام لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس تعلق سے تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کورونا انفیکشن کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس کی وجہ سے سبھی کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے میں عوام کی پریشانیوں کا خیال رکھتے ہوئے حکومت سے ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی بات کہی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details