اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslims Protest to arrest Nupur Sharma: بی جے پی ترجمان نپور شرما کو گرفتار کرنے کا مطالبہ - نپور شرما کے خلاف مسلمانوں کے دلوں میں غصہ اور ناراضگی

نپور شرما نے ایک ٹی وی ڈبیٹ میں پیغمبر اسلام نبی کریمﷺ اور حضرت عائشہؓ سے متعلق نازیبا کلمات کا استعمال کیا تھا۔ رسول اکرم ﷺکی شان میں گستاخی کرنے والی نپور شرما کے خلاف بھارت ہی نہیں، بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے دلوں میں غصہ اور ناراضگی ہے۔Muslims Protest to arrest Nupur Sharma

بی جے پی ترجمان نپور شرما کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
بی جے پی ترجمان نپور شرما کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 4, 2022, 7:20 AM IST

اترپردیش کے بریلی میں آج بعد نماز جمعہ شہر کی متعدد مساجد کے ائمہ کی قیادت میں ہزاروں مسلمانوں نے بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے متنازعہ تبصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شہر کے سیلانی علاقے میں واقع رضا چوک پر تمام مسلمانوں نے نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ غورطلب ہے کہ نپور شرما نے ایک ٹی وی ڈبیٹ میں پیغمبر اسلام نبی کریمﷺ اور حضرت عائشہؓ سے متعلق نازیبا کلمات کا استعمال کیا تھا۔ رسول اکرم ﷺکی شان میں گستاخی کرنے والی نپور شرما کے خلاف بھارت ہی نہیں، بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے دلوں میں غصہ اور ناراضگی ہے۔ تمام مسلم تنظیمیں، بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کی گرفتاری کے لیے مسلسل حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسلمان شہر در شہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسی طرز پر آج شہر کے سیلانی علاقے میں ہزاروں مسلمانوں نے سڑک پر آکر جم کر نعرے بازی کی اور نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔Muslims Protest to arrest Nupur Sharma

بی جے پی ترجمان نپور شرما کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

شہر سے لیکر گاؤں تک تمام مساجد میں ایک روز قبل یعنی جمعرات کو ہی اعلان کر دیا گیا تھا کہ کل بعد نماز جمعہ سیلانی علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا۔ اس اعلان کے متعلق ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ لہذا، احتجاجی مظاہرے سے قبل شہر کے کئی تھانوں کی فورس کو تعینات کر دیا گیا تھا۔ اس احتجاج میں شرکت کرنے پہنچے شہر کے تمام علاقوں سے آئے مسلمانوں نے نپور شرما کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Maulana Tauqir Raza On Nupur Sharma: مولانا توقیر رضا نے نپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details