اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کمیٹی نے اقلیتی طبقے کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے ابھی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ریاست کے تمام اضلاع میں ڈی ایم کے ذریعہ گورنر کے نام میمورنڈم بھیجا گیا تاکہ قریشی سماج کو انصاف مل سکے۔
قریشی سماج کے مسائل حل کرنے کے کا مطالبہ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کانگریس کے رہنما اختر ملک نے بتایا کہ ہم نے گورنر صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے ریاست میں بند پڑے سلاٹر ہاؤس کو نئی تکنیک کے ساتھ تیار کرکے دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں۔
کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ قریشی سماج کے لوگوں کو بڑی تعداد میں جھوٹے الزام لگاکر جیل میں بند کر دیا گیا ہے اور ان پر راسوکہ بھی لگا کر تمام طرح کے مقامات بھی درج کیے گئے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کی ایمانداری سے جانچ کرائی جائے اور بے قصوروں کو باعزت رہا کیا جائے۔'
انہوں نے بتایا کہ سماجوادی سرکار میں سلاٹر ہاؤس اور گوشت کاروبار میں وابستہ لوگوں کے رجسٹریشن کو رینیو نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے موجود سرکار نے سلاٹر ہاؤس اور دکانیں بند کروا دیا لہٰذا انہیں دوبارہ شروع کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: قریشی سماج کے مسائل پر اقلیتی کانگریس کا میمورنڈم
کانگریس رہنما اختر ملک نے بتایا کہ جو لوگ سلاٹر ہاؤس اور گوشت کی دکانوں کے لئے لائسنس لینا چاہتے ہیں، اس کے لئے اتنے پچیدہ قوانین بنا دیے گئے ہیں کہ لائسنس لینا بہت ہی زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی اقلیتی ونگ نے اتر پردیش کے تمام اضلاع میں ڈی ایم کے ذریعہ گورنر کو میمورنڈم بھیجا ہے تاکہ قریشی سماج کی پریشانیوں کو دور کیا جا سکے۔