اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ادیوگ ویاپار منڈل اترپردیش کے درجنوں تاجروں نے آج ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا،
جس میں تاجروں نے ضلع مجسٹریٹ سے کووڈ-19 کی دوسری خوراک دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظفرنگر: کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دینے کا مطالبہ - The Corona epidemic is on the rise
ادیوگ ویاپار منڈل کے تاجروں نے میمورنڈم کے ذریعہ ضلع مجسٹریٹ سے کووڈ-19 ویکسین کی دوسری خوراک دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظفرنگر: کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دینے کا مطالبہ
اس دوران تاجروں نے بتایا کہ کورونا کی ٹیکہ کاری کے تحت جن افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے انہیں اب دوسری خوراک دینے کا وقت آگیا ہے، لیکن اسپتالوں میں ویکسین نہیں ہونے کی وجہ سے دوسری خوراک نہیں دی جا رہی ہے۔
تاجروں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں ہو رہے اضافے کو روکنے کے لیے حکومت 45 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن کرائے، تاکہ سینکڑوں لوگوں کے رابطے میں آنے والے تاجر طبقہ کو اس بیماری سے بچایا جا سکے۔