اردو

urdu

By

Published : Sep 2, 2020, 6:23 PM IST

ETV Bharat / state

ڈاکٹر کفیل کو ان کے عہدے پر فائز کرنے کا مطالبہ

کانگریس کے اقلیتی محکمہ کے سیکریٹری جعفر موسیٰ نے یوگی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر کفیل سے معافی مانگیں اور انہیں گورکھپور کے بابا راگھو داس ہسپتال میں ان کے عہدے پر فائز کریں۔

ڈاکٹر کفیل کو ان کے عہدے پر فائز کرنے کا مطالبہ : جعفر موسیٰ
ڈاکٹر کفیل کو ان کے عہدے پر فائز کرنے کا مطالبہ : جعفر موسیٰ

بارہ بنکی: ریاست اترپردیش میں کانگریس اقلیتی محکمہ کے سیکریٹری جعفر موسیٰ نے آج ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ 'یوگی حکومت ڈاکٹر کفیل کو بغیر کسی گناہ کے آٹھ ماہ سے جیل میں بند کی ہوئی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہائی کورٹ نے یہ صاف طور پر واضح کر دیا ہے کہ ان کی تقریر میں کہیں بھی کوئی بات قوم یا ملک کے مخالف نہیں تھی بلکہ ان کی تقریر قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کرتی ہے۔'

ویڈیو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'عوام ڈاکٹر کفیل کو ایک نیک انسان کی شکل میں دیکھتی ہے اور یہ بات واضح بھی ہوئی ہے۔ اس لئے حکومت ان سے معافی مانگیں اور ان کے عہدے پر انہیں فائز کریں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details