اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: عید گاہ میں نماز ادا کرنے کا مطالبہ

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے شہر قاضی نے عید الاضحیٰ کے پیشِ نظر میرٹھ زون کمشنر سے ملاقات کی اور عید الاضحیٰ کی نماز عید گاہ میں ادا کرنے سے متعلق ایک میمورنڈم ریاستی حکومت کو پیش کیا، اس دوران شہر قاضی نے قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے مخصوص بازار لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔

shahar qazi
shahar qazi

By

Published : Jul 16, 2021, 12:39 PM IST

Updated : Jul 16, 2021, 1:25 PM IST

اس موقع پر شہر قاضی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے شاپنگ مال، بازار اور سینما گھروں کو کھولا جارہا ہے، اسی طرح عیدگاہ میں بھی نماز کی اجازت دی جائے، ساتھ ہی قربانی سے متعلق جانوروں کے لیے نوچندی میدان بازار لگانے کی بھی اجازت دی جائے تاکہ لوگ آسانی سے قربانی کے جانور خرید سکیں۔

shahar qazi
shahar qazi
shahar qazi
shahar qazi

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: مسلمان سادگی سے عید الاضحیٰ منائیں: عبدالحمید ازہری

ضلع میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں جس طرح سے کمی درج کی جارہی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاہوں میں شرائط کے ساتھ عبادت کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Jul 16, 2021, 1:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details