اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوشت کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ - دیگر اشیاء کی طرح گوشت کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔

مئو نگرپالیکا کے سابق چیئرمین اور بنکر رہنما ارشد جمال انصاری نے آج ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دے کر گوشت کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت مانگی ہے۔

گوشت کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ
گوشت کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ

By

Published : Apr 28, 2020, 6:00 PM IST

مئو: ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کے پیش نظر کئی روز سے ملک میں تمام اشیا کی دکانیں بند ہیں ۔ اس کو دیکھتے ہوئے مئو نگرپالیکا کے سابق چیئرمین اور بنکر رہنما ارشد جمال انصاری نے آج ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دے کر گوشت کے دکانوں کو کھولنے کی اجازت مانگی ہے.

ارشد جمال نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ 'رمضان المبارک کے دوران روزہ دار کے جسم میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ کی کمی ہو جاتی ہے. اس کمی کو پورا کرنے کے لئے قوی غذا کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے گوشت کے دکانیں کھولنے کی اجازت ہونی چاہئے۔


وہیں سابق چیئرمین نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ 'خردنی کی دیگر اشیاء کی خرید و فروخت کی اجازت لاک ڈاؤن میں بھی دی گئی ہے، اسی طرح گوشت کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details