اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ میں ایک اور پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ - امروہہ ضلع

امروہہ ضلع کے مختلف تاجروں اور سماجی تنظیموں نے سپرنٹنڈنٹ پولیس امروہہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم کے ذریعے تاجروں اور سماجی تنظیموں نے امروہہ شہر کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر ایک اور پولیس تھانہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Demand for one more police station in Amroha
امروہہ میں ایک اور پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ

By

Published : Nov 19, 2020, 6:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع میں مختلف تجارتی و سماجی تنظیموں نے امروہہ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن ٹنڈا سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم حوالہ کیا۔ میمورنڈم میں مختلف تنظیموں کی جانب سے امروہہ میں ایک اور پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

امروہہ میں ایک اور پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ

تاجرین اور سماجی کارکنوں نے بتایا کہ اترپردیش کے وزیراعلی کو ایک میمورنڈم بھجوایا گیا۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ امروہہ شہر میں تقریباً ڈھائی لاکھ سے زیادہ آبادی ہے جبکہ اب تک انگریزوں کے دور کی طرح یہاں صرف ایک ہی کوتوالی ہے۔ انہوں نے بڑھتی آبادی کے پیش نظر امروہہ میں ایک اور پولیس اسٹیشن کی تعمیر پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ محلہ کوٹ میں نئی ​​چوکی تعمیر کی گئی تاہم اسے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

امروہہ میں ایک اور پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details