اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد میں صحافیوں کے لیے مدد کا مطالبہ - Moradabad journalists news

مرادآباد کے سینئر صحافی سندیپ کمار کا کہنا ہے کہ 'ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی اس کورونا وائرس وبا کے دوران جو صحافی کام کرتے کرتے دنیا سے رخصت ہوگئے ان کے لیے ایک کروڑ روپے اور گھر کے ایک ممبر کو سرکاری نوکری مہیا کرایا جائے۔

مرادآباد میں صحافیوں کے لیے مدد کا مطالبہ
مرادآباد میں صحافیوں کے لیے مدد کا مطالبہ

By

Published : Jun 12, 2021, 11:55 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے امبیڈکر پارک میں اترپردیش ورکنگ جرنلسٹ یونین کے عہدے داران اور ممبران کی جانب سے، جو صحافی کورونا وائرس بیماری کے باعث رخصت ہوگئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور انہیں خراج پیش کیا گیا۔

مرادآباد میں صحافیوں کے لیے مدد کا مطالبہ

مراد آباد کے سینئر صحافی سندیپ کمار نے بتایا کہ 'آج کی ہماری یہ شوق صبح ان صحافیوں کے لیے ہیں جنہوں نے اس کورونا وائرس وبا کے دوران کام کرتے کرتے دنیا سے رخصت ہوگئے۔'

سندیپ کمار نے کہا کہ 'ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی ان صحافیوں کے لیے ایک کروڑ روپے اور گھر کے ایک ممبر کو سرکاری نوکری مہیا کرایا جائے۔

سندیپ کمار نے مزید کہا کہ 'یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین وقت وقت پر صحافیوں کی طرفداری اور ان کی مدد کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتا رہا ہے۔ جن صحافیوں نے اس کورونا وائرس بیماری میں اپنی جان گنوائی ہے ان کی صحافت کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details