اردو

urdu

میرٹھ: حکومت سے عید میلادالنبیﷺ جلوس نکالنے کا مطالبہ

By

Published : Oct 27, 2020, 8:55 PM IST

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں جلوس محمدی کمیٹی کے اراکین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت جشن عید میلادالنبیﷺ جلوس نکالنے کی اجازت دے دیتی ہے تو اس کی برکت سے کورونا جیسی وبا سے نجات مل جائے گی۔

demand for eid milad un nabi procession in meerut uttar pradesh
میرٹھ میں حکومت سے عید میلادالنبیﷺ جلوس نکالنے کا مطالبہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب کیے گئے لاک ڈاون کے بعد اب ان لاک کے نفاذ کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس نکالنے کے لیے لوگ حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔

میرٹھ میں حکومت سے عید میلادالنبیﷺ جلوس نکالنے کا مطالبہ

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ہر برس جشن عید میلادالنبیﷺ کا جلوس جوش و خروش کے ساتھ نکالا جاتا رہا ہے۔ لیکن اس برس کورونا وبا کے سبب جلوس کے تعلق سے حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے سے جلوس محمدی کمیٹی کے ذمہ داران میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔

میرٹھ میں حکومت سے عید میلادالنبیﷺ جلوس نکالنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: محکمہ بجلی کی لاپرواہی، انصاف کا طلبگار وکاس

ایسے میں کمیٹی کے اراکین کا ماننا ہے کہ اگر حکومت جلوس کی اجازت دیتی ہے تو انہیں امید ہے کہ اس جلوس کی برکت سے ملک کے تمام مشکلات دور ہوجائیں گے اور اب وہ محمدﷺ کے پیغام کو سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے بھی ہر عام و خاص تک پہنچانے کا کام کریں گے۔

میرٹھ میں حکومت سے عید میلادالنبیﷺ جلوس نکالنے کا مطالبہ

ملک میں کورونا انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے جلوس محمدیﷺ پر بھی پابندی کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ ایسے حالات میں کمیٹی کے ذمہ داران اس کو حکومت کی شرائط کے مطابق نکالنے کی بھی بات کر رہے ہیں۔ لیکن پوری دنیا میں محمدﷺ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے وہ سوشل میڈیا کی مدد سے پیغام کو پورے دنیا تک پہنچانے کا کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details