کانگریس کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہاتھرس کی متاثرہ کے اہخانہ کے مطابق سب سے برا رویہ ڈی ایم کا تھا، انہیں کون بچارہا ہے؟انہیں فورا برخاست کرکے پورے معاملے میں ان کے رول کی جانچ ہو'۔
انہوں نے لکھا کہ متاثرہ کے اہلخانہ جانچ کا مطالبہ کررہا ہے، تب کیوں سی بی آئی جانچ کا بول کر ایس آئی ٹی کی جانچ جاری ہے۔
پرینکا نے کہا کہ 'گر اترپردیش حکومت نیند سے بیدار ہوئی ہے تو اسے اہلخانہ کی بات سننا چاہیے'۔
واضح رہے کہ اترپردیش پولیس کی اجازت کے بعد کل شام راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت پانچ کانگریسی رہنماؤں نے ہاتھرس پہنچ کر اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار دلت لڑکی کے افراد خاندان سے ملاقات کی تھی۔