کسانوں کی بہتر فصل پیداوار کی امید کو بارش ار ژالہ باری سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سرسوں، گیہوں اور آلو کی فصلوں کو اس بے موسم بارش سے کافی نقصان ہوا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین نے فصلوں کے نقصانات کے معاوضہ کے لئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔
آنے والے دو دنوں تک بارش جاری رہنے کے قیاس آرائی کی وجہ سے کسانوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش کے لگاتار جاری رہنے سے فصل کو زیادہ نقصان ہونا طے ہے۔
یونین رہنما چودھری آلوک کمار نے ضلع انتظامیہ سے بارش،ژالہ باری میں نقصان ہونے والی فصل کا صد فی صد معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں محکمہ زراعت نے بھی بے موسم بارش اور ژالہ باری کو گیہوں، سرسو اور آلو کی فصل کے لیے نقصان دہ بتایا ہے۔ فصلوں کے نقصانات کے ضمن میں انہوں نے انتظامیہ کے گائڈ لائن پر عمل درآمد کی بات کہی ہے۔