ہندو سماج پارٹی نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
ہندو سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری راجیش منی ترپاٹھی نے الزام لگایا کہ کانپور میں پولیس اہلکاروں کی وحشیانہ قتل اور وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے۔
وکاس دوبے پولیس کی تحویل میں انکاونٹر کے دوران ہلاک ہوا۔اس کو لے کر تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کا محاصرہ شروع کردیا ہے۔
راجیش منی ترپاٹھی نے بی جے پی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے کہنے پر وکاس دوبے کو ہلاک کیا گیا ہے۔