ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں شیعہ عالم دین و جامعہ امام جعفر صادق کے مینیجر مولانا صفدر حسین زیدی نے معروف شیعہ عالم دین ڈاکٹر کلب صادق کو وزارت داخلہ کی جانب سے بعد از مرگ پدم بھوشن دیئے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شیعہ عالم دین مولانا صفدر حسین زیدی نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر کلب صادق ایک بہترین انسان تھے، وہ ہمیشہ انسانیت کو سکون پہنچانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں و فکرمند رہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا نے اس بات کو محسوس کیا کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم کی کمی ہے اور ضرورت مندوں کو علاج و معالجہ کے لئے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔