اردو

urdu

By

Published : Feb 24, 2021, 5:46 PM IST

ETV Bharat / state

مرادآباد: حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ

ایڈووکیٹ محمد عبید پر جان لیوا حملہ کرنے کے معاملے میں آج بار ایسو سی ایشن کے وکیلوں نے ایس ایس پی پربھاکر سے ملاقات کرکے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

مرادآباد: حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ
مرادآباد: حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ

اتر پردیش کے مرادآباد میں چار جنوری کو ایڈووکیٹ محمد عبید پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا اس کو لے کر آج بار ایسو سی ایشن کے وکیلوں نے ایس ایس پی پربھاکر چودھری سے ملاقات کی اور معاملے میں ملوث حملہ آوروں کو گرفتار کرنےکا مطالبہ کیا۔


اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں ایڈووکیٹ محمد عبید پر کچھ شرپسندوں نے دھاردار ہتھیار سے حملہ کردیا تھا جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی لیکن اب تک پولیس کی جانب سے ایک بھی حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

ویڈیو

اس تعلق سے مرادآباد بار ایسوسی ایشن کے وکیلوں نے آج ایس ایس پی پربھاکر چودھری سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد حملہ آوروں کو گرفتار کرکے کاروائی کی جائے نہیں تو ہم وکیل احجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details