اردو

urdu

ETV Bharat / state

Action Against Wasim Rizvi: وسیم رضوی پر این ایس اے کے تحت کارروائی کا مطالبہ - وسیم رضوی پر این ایس اے لگایا جائے

کانپور میں محمد علی جوہر فینس ایسوسی ایشنMohammad Ali Jauhar Fans Association نے پولیس کو درخواست کی ہے کہ وسیم رضوی پر این ایس اے لگایا جائے۔

وسیم رضوی پر این ایس اے کے تحت کارروائی
وسیم رضوی پر این ایس اے کے تحت کارروائی

By

Published : Dec 13, 2021, 3:15 PM IST

اسلام پر لگاتار تنقید کر رہے وسیم رضوی (جتندر نارائن تیاگی) پر اب مسلمانوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ Waseem Rizvi Quits Islam ان کی اس حرکت پر کانپور میں محمد علی جوہر فینس ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے ان پر این ایس اے لگائے جانے کی درخواست چمن گنج تھانے میں دی ہے۔

حیات ظفر ہاشمی، صدر، مولانا محمد علی جوہر فینس ایسوسی ایشن

محمد علی جوہر فینس ایسوسی ایشن کے صدر حیات ظفر ہاشمی نے وسیم رضوی(جتندر نارائن تیاگی) کے اسلام مخالف بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

حیات ظفر ہاشمی نے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج بھی کیا اور ہاتھوں میں تختیاں لیے چمن گنج تھانہ پہنچے جہاں پر انہوں نے تحریر دے کر جتندر نارائن تیاگی پر این ایس اے کے تحت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا محمد علی جوہر فینس ایسوسی ایشن کے کارکنان کے اس احتجاجی مظاہرہ کو عوام کی بھی تائید مل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details