اترپردیش اردو اکادمی کی جانب سے ضلع سہارنپور میں گزشتہ دنوں جشن یوگی آدتیہ ناتھ کے نام سے آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں شریک ہونے والے کئی شعراء پر اب کچھ شاعر ہی سوال اٹھانے لگے ہیں اور اترپردیش اردو اکیڈمی کے اراکین پر کارروائی کا مطالبہ Demand for Action Against UP Urdu Academy کرنے لگے ہیں۔ شاعروں کا کہنا ہے کہ 'جو لوگ کل تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالفت کررہے تھے آج وہی لوگ مکھ منتری یوگی آدتیہ All India Mushaira in the name of Yogi Adityanath ناتھ کے نام سے منعقد مشاعرہ میں شرکت کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں صوفی اسلامی بورڈ کے نیشنل سیکرٹری اور عالمی شہرت یافتہ شاعر کشش وارثی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'جو شاعر کل تک مشاعروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالفت کرتے تھے آج ان ہی لوگوں سے اردو اکادمی مشاعرہ کرا رہی ہے، اس لیے اتر پردیش اردو اکیڈمی کے ممبروں پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ کشش وارثی نے مشاعرہ منعقد کرنے والے سبھی ممبروں کو حکومت سے برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔