اترپردیش اردو اکیڈمی ہو رہی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں یوپی اسمبلی میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے اسمبلی کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو اکیڈمی میں ہو رہی بے ضابطگی کے سلسلے میں بحث کرایا جائے، اکیڈمی کے ذریعے 2019/21 انعامات کے اعلان میں بے ضابطگی برتی گئی ہے۔
رکن اسمبلی زاہد بیگ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش اردو اکیڈمی میں کئی بے ضابطگیاں برتی جا رہی ہیں، اس حوالے سے اسمبلی کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی میں بحث کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کے سلسلے کئی برس سے حکم نامہ معلق ہے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین پے کمیشن کے مطابق تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔