میرٹھ میں جمعیت علمائے ہند کی جانب سے عبادت گاہوں میں 200 لوگوں كو عبادت کرنے کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جمعیت شہر کمیٹی کی جانب سے میرٹھ کمشنر کے ذریعے یوگی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے۔
عبادت گاہوں میں 200 افراد کے داخلہ دینے کا مطالبہ - محکمہ صحت
انلاک ۔ 5 میں سماجی سیاسی اور مذہبی تقریبات میں 200 لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت دیے جانے کے اعلان کے بعد عبادت گاہوں میں بھی 200 لوگوں کے شامل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
عبادت گاہوں میں 100 افراد کی تعددا كو 200 کرنے کا مطالبہ
کمیٹی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ جب دوسری تقاریب میں 200 افراد شامل ہو سکتے ہیں تو عبادت گاہوں میں یہ پابندی کیوں؟
عبادت گاہوں میں 100 افراد کے شامل ہونے کی شرائط كو بڑھانے کا مطالبہ کر رہے جمعیت کے ذمہ داران کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبادت گاہوں میں عبادت کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن كا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے اس لیے تعداد کو بڑھایا جائے۔