بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے سہارنپور ضلع کے تھانے میں 15 جون کو بیہمانہ طریقے سے کو پیٹے جانے کے معاملے میں بارہ بنکی کی اقلیتی کانگریس نے قصوروار پولیس ملازمین پر کاروائی کے ساتھ متاثرہ لوگوں کو 20-20 لاکھ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقلیتی کانگریس نے گورنر کے نام میمورنڈم بھی دیا ہے۔ Demand Action Against Saharanpur Police
واضح رہے کہ 15 جون کو سہارنپور پولیس اسٹیشن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں پولیس کی جانب سے آٹھ نوجوانوں کو بے رحمی سے پیٹاگیا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اہانت رسول نپورشرماکے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ تاہم گذشتہ دنوں سہارنپور کی مقامی عدالت نے ان نوجوانوں کے خلاف ثبوت پیش نہ کرنے پر پولیس کو پھٹکار لگاتے ہوئے باعزت رہا کردیا۔ حالانکہ چوطرفہ تنقید کے بعد سہارنپور ایس پی اور ایس ایس پی نے اس یہ کہتے ہوئے واقعے کی تردید کی تھی کہ یہ ویڈیو سہارنپور کا نہیں ہے، جب عدالت سے انہیں بری گیا گیا ایک باب صاف ہوگئی ہے یہ لوگ سہارنپور سے ہی ہیں۔