اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: غازی آباد میں سیکیورٹی سخت

دہلی میں جاری احتجاج اور تشدد باعث غازی آباد ضلع مجسٹریٹ نے غازی آباد میں سیکٹر اسکیم نافذ کر دی ہے۔ 56 سیکٹر، 18 زون، 8 مجسٹریٹ کو سپر زون میں تعینات کیا گیا ہے۔

غازی آباد میں سیکیورٹی سخت
غازی آباد میں سیکیورٹی سخت

By

Published : Feb 25, 2020, 5:11 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:12 PM IST

دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ہو رہے احتجاج اور تشدد کے باعث ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

غازی آباد ضلع انتظامیہ نے ضلع کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ دہلی سے ملنے والی سرحد کو سیل کر دیا گیا ہے تو وہیں اعلی حکام خود سڑک پر موجود سیکیورٹی نظام کا جائزہ لے رہے ہیں۔

غازی آباد میں سیکیورٹی سخت

غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ شنکر پانڈے نے بتایا کہ دہلی میں احتجاج اور تشدد کو دیکھتے ہوئے غازی آباد میں پوری طرح سے پولیس کو الرٹ پر رکھا گیا ہے اور پورے ضلع میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ غازی آباد میں مکمل طور پر احتیاط برتی جا رہی ہے۔ ضلع غازی آباد کو 56 سیکٹر، 18 زون اور 8 مجسٹریٹ کو سپر زون میں تعینات کیا گیا ہے

غازی آباد میں سیکیورٹی سخت

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مکمل امن کی فضا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details