اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسپائس جیٹ طیارے کی وارانسی میں لینڈنگ - delhi to patna flight

دہلی سے پٹنہ جا رہے ہوائی جہاز کو راستے میں خراب موسم کی وجہ سے موڑنا پڑا اور اس کی لینڈنگ وارانسی ایئرپورٹ پر کی گئی۔ اس دوران ہوائی جہاز میں موجود مسافروں کا الزام ہے کہ انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دہلی سے پٹنہ جارہے طیارے کی وارانسی میں لینڈنگ
دہلی سے پٹنہ جارہے طیارے کی وارانسی میں لینڈنگ

By

Published : Jun 1, 2020, 6:53 PM IST

سنیچر کے روز آئے طوفان اور بارش کی وجہ سے دہلی سے پٹنہ جانے والے اسپائس جیٹ کے مسافروں کو کافی پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔

دہلی سے پٹنہ جارہے طیارے کی وارانسی میں لینڈنگ

پٹنہ میں موسم خراب ہونے کی وجہ سےہوائی جہاز کو موڑ کر اس کی لینڈنگ وارانسی ہوائی اڈے پر کی گئی۔طیارہ رات 8 بجکر 10 منٹ پر وارانسی ہوائی اڈے پر اترا۔پٹنہ میں موسم ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے دیر رات تک طیارے کو وارانسی ایئرپورٹ پر ہی کھڑا رکھا گیا۔موسم صحیح ہونے کی تصدیق پر رات قریب 12 بجے کے بعد طیارے نے وارانسی سے پٹنہ کے لیے روانہ ہوا۔

دہلی سے قریب 100 سے زائد مسافروں کو لے کر اسپائس جیٹ ائیرلائنس کا ایس جی 8480 طیارہ پٹنہ پہنچا۔لیکن اتر نہیں پایا۔ہوائی جہاز کے لینڈ نہیں ہونے کی صورت میں ، اسے موڑ کر وارانسی ایئرپورٹ میں لینڈ کیا گیا۔

مسافروں نے شکایت کی کہ طیارے کا اے سی نہیں چل رہا ہے۔ تاہم ، ایئر لائن انتظامیہ اے سی کو ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کر رہی تھی۔ اسی وہیں رات تک پٹنہ میں موسم بہتر نہیں ہوا جس کی وجہ سے وارانسی ہوائی اڈے پر جہاز میں بیٹھے مسافروں کو طیارے سے اتارنے کے بعد ایپرن پر ہی بیٹھا دیا گیا۔ وارانسی میں بھی خراب موسم کی وجہ سے مسافر کافی پریشان نظر آئے۔

مسافروں نے تصویر اور ویڈیو بناکر سیول ایویشن وزیر اور شہری ہوا بازی کی وزارت کو ٹوئیٹ کیا اور بتایا کہ انہیں کھلی جگہ پر فرش پر بیٹھایا گیا جہاں کھانے اور پینے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ۔

ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر آکاش دیپ ماتھر نے بتایا کہ جہاز کے وارانسی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد معلوم ہوا کہ پٹنہ میں موسم ٹھیک ہونے والا ہے اور ہوائی جہاز کی اڑنے کے لیے تیار ہے۔جب طیارے سے مسافروں کو اتار کر ایپرن پر بیٹھا دیا گیا اس کے بعد ائیر پورٹ ڈائریکٹر اور سی آئی ایس ایف کمانڈینٹ سبرت جھا مسافروں سے بات چیت کرنے پہنچے۔

انہوں نے ائیرلائن کے عہدیداروں کو بتایا کہ ٹرمنل عمارت خالی ہے اور مسافروں کو کھلے میں نہ بیٹھا کر وہاں بیٹھایا جاسکتا ہے۔یہاں اے سی بھی ہے اور مسافر آرام سے رہیں گے۔ اس پر پائلٹ نے بتایا کہ پٹنہ میں موسم ٹھیک ہوگیا ہے اور انہیں کسی بھی وقت پرواز کرنا پڑسکتا ہے ، لہذا تمام لوگوں کو ہوائی جہاز کے قریب ہی رہنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details