قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی دہلی میں گذشتہ دنوں کے فسادات میں بلوائیوں نے کم سے کم 287 مکان 327 دکانیں اور 372 گاڑیوں کو نذر آتش کیا ہے، یہ اطلاعات شمال مشرقی دہلی کی ایک سروے رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
فساد متاثرین حکومتی مدد سے مطمئن نہیں اٹھارہ ایس ڈی ایم کی نمائندگی میں تشکیل دی گئی سروے ٹیم کے ذریعے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق ہی یہ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، حالانکہ ابھی تک سروے مکمل نہیں کیا گیا، اس لیے اس فہرست میں مزید اضافے کی امید ہے۔
وہیں اس فساد میں 49 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں، جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، ایسے میں دہلی حکومت کی جانب سے مختلف زمرے میں مالی مدد کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم متاثرین اس سے ناخوش ہیں۔
متاثرین کے مطابق دہلی حکومت کی جانب سے دی جانے والی مدد محض اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے متاثرین کے مطابق دہلی حکومت کی جانب سے دی جانے والی مدد محض اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ جو مدد دہلی سرکار کی جانب سے اعلان کی گئی ہے اس سے تو ہمارے گھروں کی دیواریں بھی مرمت نہیں کی جاسکتیں۔