اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی پولیس نے خیر سگالی میں کسانوں کو پھول اور ماسک تقسیم کئے

نوئیڈا اور چلہ بارڈر پر کسان احتجاج اور دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ دہلی اور نوئیڈا پولیس کا کسانوں سے مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے تا کہ جن سڑکوں کو بلاک کیا گیا ہے اسے کھول دیا جائے۔

delhi police distribute masks and flowers to farmers in noida
دہلی پولیس نے خیر سگالی میں کسانوں کو پھول اور ماسک تقسیم کئے

By

Published : Dec 10, 2020, 3:33 PM IST

اسی مذاکرات کا نتیجہ ہے کہ بطور خیرسگالی کسانوں نے کل دہلی کے اکشر دھام مندر کی جانب سے نوئیڈا سیکٹر 14 آنے والی سڑک کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا تھا، جس سے یقیناً لوگوں کو بہت بڑی راحت ملی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دہلی پولیس نے بھی آج نوئیڈا دہلی کی سرحد پر بیٹھے کسانوں کو پھول اور ماسک تقسیم کر کے خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔

دہلی پولیس نے بھارتیہ کسان یونین کے صدر بھانو پرتاپ سنگھ کو بھی سفید پھول پیش کیے۔ جو امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، لیکن کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہدف سے بھٹکنے والے نہیں ہیں۔

غورطلب ہے کہ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج آج 15واں روز ہے۔ کسان رہنماؤں نے حکومت کی تجویز سے انکار کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

زرعی قوانین: 14 دسمبر کو 'دہلی چلو' کا آغاز

کسانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس قانون کی مخالفت میں سنیچر کے روز جئے پور - دہلی اور دہلی - آگرہ ایکسپریس وے بند کریں گے اور احتجاج میں شدت لاتے ہوئے 14 دسمبر کو ملک گیر مظاہرہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details