آگرہ: دہلی کے کنجھاولا معاملے میں دہلی پولیس نے انجلی کی دوست ندھی کو واحد گواہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ندھی کا منشیات کنکشن بھی سامنے آیا ہے۔ آگرہ جی آر پی نے 6 دسمبر 2020 کو ندھی کو گانجے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف ہونے کے بعد اب ندھی پر بھی کئی طرح کے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ جس کے بعد آگرہ کینٹ جی آر پی نے ندھی کے پس منظر کی جانچ کی ہے۔ اس میں ندھی کا نام، پتہ اور والد کا نام ایک ہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ندھی کی تصویر بھی دستاویزات کی تصویر سے میچ کر گئی ہے۔ Kanjhawala case witness Nidhi has been jailed in past
ایس پی ریلوے محمد مشتاق نے بتایا کہ 6 دسمبر 2020 کو آگرہ کینٹ جی آر پی نے دو نوجوانوں اور ایک خاتون کو گانجہ اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تینوں کے پاس سے 30 کلو گانجہ برآمد ہوا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے اپنا نام ندھی ساکنہ سلطان پوری دہلی بتایا تھا۔ ندھی کے ساتھ شمال مغربی دہلی کے رہنے والے روی کمار اور بھاگیہ وہار کے رہنے والے سمیر عرف ماہی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ پوچھ تاچھ کے دوران تینوں نے انکشاف کیا تھا کہ ندھی، سمیر اور روی کمار تلنگانہ کے سکندرآباد سے دہلی گانجہ اسمگلنگ کر رہے تھے۔ آگرہ کینٹ اسٹیشن پر ٹرین سے اتر کر دوسری ٹرین سے دہلی جانے والے تھے۔ اسی دوران آگرہ کینٹ جی آر پی نے تینوں کو گرفتار کیا تھا۔
- مزید پڑھیں: