کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے دارالحکومت دہلی میں دہلی اور غازی آباد کے درمیان سرحد کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کی نگرانی سخت کردی ہے۔
صرف ضروری خدمات انجام دینے والے افراد اور پاس رکھنے والے افراد کو ہی سرحد پار سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
غازی آباد کے ضلعی مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے 20 اپریل کو جاری کردہ ایک آرڈر میں کہا 'یہ فیصلہ دہلی سے آنے والے 6 افراد کے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد لیا گیا ہے'۔
واضح رہے کہ یہ حکم نیشنل ڈیزاسٹر ایکٹ 2005 کے تحت جاری کیا گیا تھا اور فوراً اسے نافذ کیا گیا۔