کورونا وبا کے سبب لاک ڈاون میں کاروبار سے متاثر غریب مزدور افراد کے لیے حکومت اتر پردیش کی جانب سے مہینے میں دو بار مفت راشن مہیا کرایا جا رہا ہے۔ صوبہ اترپردیش میں الیکشن سے قبل دسمبر 2021 سے راشن کے ساتھ تیل چنا اور نمک کو بھی راشن میں شامل کر طے وقت پر مہیا کرایا جا رہا تھا لیکن الیکشن ختم ہونے کے بعد ان غریب خاندانوں کو مارچ ماہ کا راشن بھی مشکل سے نصب ہو رہا ہے۔Delay in ration provided by UP government
کورونا وبا کے قہر میں لاک ڈاؤن کے سبب یومیہ مزدور اور غریب خاندانوں کے لیے سرکاری مفت راشن روزی روٹی کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہو رہا تھا لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے باوجود اس اسکیم کے تحت مفت راشن تقسیم کا سلسلہ جاری رہا اور اس میں مارچ تک کی توسیع کرتے ہوئے آگے بھی جاری رکھنے کی اُمید برقرار رکھی گئی۔ لیکن فروری تک وقت پر تقسیم ہونے والے راشن کی تقسیم کا سلسلہ مارچ میں پٹری سے اترتا دکھائی دے رہا ہے۔