اردو

urdu

By

Published : Jun 16, 2023, 7:47 PM IST

ETV Bharat / state

Rajnath Singh Visits Nadwa مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ کا ندوۃالعلماء کا دورہ، ندوہ ناظم سے ای ٹی وی کی خصوصی بات چیت

لکھنؤ کی معروف دینی درسگاہ ندوۃ العلما میں راج ناتھ سنگھ نے مولانا سید رابع حسنی ندوی کو تعزیت پیش کرنے پہونچے۔ ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے ندوۃ العلماء کے ناظم مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی نے کہا کہ وزیر دفاع نے مولانا سید رابع حسن ندوی کے لئے تعزیت پیش کیا۔

ندوہ ناظم سے ای ٹی وی کی خصوصی بات چیت
ندوہ ناظم سے ای ٹی وی کی خصوصی بات چیت

ندوہ ناظم سے ای ٹی وی کی خصوصی بات چیت

لکھنؤ:مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج لکھنؤ کی معروف دینی درسگاہ ندوۃ العلما میں موحوم مولانا سید رابع حسنی ندوی کو تعزیت پیش کرنے پہونچے۔ اس موقع پر ندوۃ العلما کے ناظم مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی سمیت ندوہ کی سرکردہ شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران تقریبا 15 منٹ تک مرکزی وزیر کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے ندوۃ العلماء کے ناظم مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی نے کہا کہ وزیر دفاع نے مولانا سید رابع حسن ندوی کے لئے تعزیت پیش کیا۔ اس کے علاوہ کسی موضوع پر بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مرکزی وزیر موصوف مولانا رابع حسنی ندوی سے ملاقات کر چکے ہیں۔ ندوہ میں انسانیت بھائی چارہ کا پیغام دیا جاتا ہے۔ یہاں سبھی مذاہب و سیاسی جماعت کے لوگ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ایک گلدستے کی طرح ہے، جہاں پر ہر طرح کے پھول کھلتے ہیں۔ اگر کسی بھی پھول کو نقصان پہنچایا جائے گا تو گلدستے کو نقصان پہنچے گا۔ اس لئے ملک کی تعمیر و ترقی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جانے چاہیے۔ انہوں نے یکسان سول کوڈ پر سوال کے جواب میں کہا کہ اس موضوع پر وزیر دفاع سے بات نہیں ہوئی ہے لیکن میری رائے یہی ہے یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں مختلف عقائد اقدار و روایات کے ماننے والے افراد بستے ہیں۔ یکساں سول کوڈ کے ذریعہ کسی کی تہذیب و ثقافت کو نہیں چھینا جا سکتا۔ اس کے ذریعے ملک کو نقصانات کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جو بھی جنگ ہوئی اس میں کیا لوگ الگ الگ ذات یا مذہب سے تعلق رکھتے تھے؟۔۔ نہیں بلکہ سبھی ایک مذہب اور ایک ذات سے تعلق رکھتے تھے۔ اس کے باوجود خانہ جنگی ہوئی۔ تباہ و بربادی کے علاوہ کچھ بھی سامنے نہیں آیا، لہذا یہ قانون مسلط کرکے ملک ترقی نہیں کرسکتا بلکہ امن و بھائی چارہ انسانیت کے فروغ کے لیے ہم سبھی کو مل کر کے ایک ساتھ ساتھ کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Nadva Library in Lucknow ندوۃالعلماء کی لائبریری میں 8 سو برس قدیم دنیاں کا واحد مخطوطہ موجود

ABOUT THE AUTHOR

...view details