ریاست اتر پردیش کے وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد سے متعلق کیس کی آج سماعت ہوئی۔ کورٹ نے سماعت کے بعد اس کیس کے فیصلے کو بدھ تک کے لیے محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) سے گیان واپی کمپلیکس کے سروے کے لئے داخل کی گئی درخواست پر آج سماعت شروع ہوئی، تو اس معاملے میں دوسرے فریق کے سنی وقف بورڈ نے ہائی کورٹ میں زیر التواء پٹیشن کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ اس معاملے کی سماعت ملتوی کر دی جائے۔ حالانکہ اس سے قبل بھی انجمن انتظامیہ مساجد نے اس نوعیت کی درخواست دی تھی۔
سماعت کے دوران مقدمے میں مقرر وکیل وجے شنکر رستوگی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ خود ساختہ شیولنگ ابھی بھی گیان واپی کمپلیکس میں نصب ہے۔