اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: پنچایت الیکشن کے دوران بانٹی گئی شراب سے اموات، پردھان امیدواروں کو کیا گیا گرفتار - میرٹھ پولیس نے پردھان امیدواروں کو کیا گرفتار

میرٹھ میں پنچایت الیکشن کے دوران پردھان امیدواروں کے ذریعے گاؤں میں تقسیم کی گئی شراب سے تین لوگوں کی موت کے بعد گاؤں میں ڈر کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ پورے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے میرٹھ پولیس نے گاؤں میں دونوں پردھان امیدواروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پنچایت الیکشن کے دوران بانٹی گئی شراب سے اموات
پنچایت الیکشن کے دوران بانٹی گئی شراب سے اموات

By

Published : Apr 29, 2021, 4:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں مکمل ہوئے پنچایت الیکشن کے دوران پردھان امیدواروں کے ذریعے گاؤں میں تقسیم کی گئی شراب سے تین لوگوں کی موت کے بعد گاؤں میں ڈر کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

پولیس پردھان امیدواروں کو گرفتار کر کے اموات کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

پنچایت الیکشن کے دوران بانٹی گئی شراب سے اموات

میرٹھ کے تھانہ انچولی کے سادھارن پور گاؤں میں ایک ساتھ تین اموات ہونے سے ڈر کا ماحول ہے۔ جانکاری کے مطابق پنچایت الیکشن کے دوران پردھان امیدواروں کی جانب سے گاؤں میں تقسیم کی گئی شراب کو موت کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔

پورے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے میرٹھ پولیس نے گاؤں میں دونوں پردھان امیدواروں کو گرفتار کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

میرٹھ میں ایک طرف جہاں کورونا کا قہر جاری ہے۔ ایسے میں پنچایت انتخابات کے دوران بانٹی گئی شراب انتظامیہ کی سختی کو بیان کرتی ہے۔ اس طرح کی لاپروائی برتنے والے لوگوں پر سخت لگام لگانے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details