اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: پولیس تحویل میں نوجوان کی موت کے بعد پولیس تھانے پر پتھراؤ - متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی

جونپور میں پولیس حراست میں کرشنا یادو نام کے ایک شخص کی موت کے بعد مشتعل اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے تھانہ بخشا کا گھیراؤ کرکے پتھراؤ کر دیا۔ اس دوران متعدد پولیس اہلکار شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔

جونپور: پولیس تحویل میں نوجوان کی موت کا معاملہ
جونپور: پولیس تحویل میں نوجوان کی موت کا معاملہ

By

Published : Feb 12, 2021, 7:08 PM IST

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ بخشا حلقہ کے موضع چک مرزا پور کا رہنے والے کرشنا یادو نام کے ایک شخص کو پولیس نے لوٹ واردات کے تعلق سے تفتیش کرنے کے لیے کل شام اپنی حراست میں لیا تھا۔

جونپور: پولیس تحویل میں نوجوان کی موت کا معاملہ

پولیس حراست میں کرشنا یادو کی موت ہو گئی تھی۔ اہل خانہ کا یہ الزام تھا کہ پولیس والوں کے زدوکوب کی وجہ سے اس کی جان گئی ہے۔

وہیں، ایس پی راجکرن نیر نے فوری طور پر ایس او تھانہ بخشا سمیت تین پولیس اہلکار کو معطل کر دیا تھا اور ایک ٹیم تشکیل دے کر اس پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔

پولیس کے اعلیٰ افسران مسلسل احتجاجیوں کو سمجھانے اور انصاف دلانے کی بات کر رہے تھے۔

اس واقعہ سے مشتعل اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے تھانہ بخشا کا گھیراؤ کرکے پتھراؤ کر دیا۔ اس دوران متعدد پولیس اہلکار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمی پولیس اہلکاروں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمل ناڈو: پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی، 12 ہلاک

اس معاملے پر ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر کس نے حملہ کیا، یہ تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔ ہم سبھی اہل خانہ کو انصاف کی مسلسلیقین دہانی کرا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو قصوروار ہوگا اسے سزا ضرور ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details