اردو

urdu

ETV Bharat / state

سادھو شوبھن سرکار کا انتقال

سادھو شوبھن سرکار کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا، اس کے پیش نظر شوبھن سرکار کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لئے اتر پردیش کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدت مند ان کے آشرم پہنچ رہے ہیں۔

سادھو شوبھن سرکار کا انتقال
سادھو شوبھن سرکار کا انتقال

By

Published : May 13, 2020, 6:01 PM IST

بھارت کے مشہور سادھوؤں میں شمار شوبھن سرکار کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا، اس کے پیش نظر شوبھن سرکار کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لئے اتر پردیش کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدت مند ان کے آشرم پہنچ رہے ہیں۔
جس کو دیکھتے ہوئے کانپور دیہی علاقے میں شیولی کے شوبھن مندر میں ضلع انتظامیہ کے جانب سے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ آشرم میں بھی بڑی تعداد میں پولیس لگائی گئی ہے۔ اس دوران ہر کوئی شوبھن سرکار کے آخری رسومات میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ شوبھن سرکار کا اصل نام پرمہنس ویرکتانند ہے ۔یہ وہی سادھو شوبھن سرکار ہیں جنہوں نے ڈنڈیا کھیڈا گاؤں میں راجا رام بخش سنگھ کے قلعے میں ہزاروں ٹن سونے کا خزانہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔ جس کے بعد وہ غیرجانبدار بحث میں آگئے تھے،حالانکہ اب چند ہی لمحوں میں ان کا آخری رسومات ادا کی جائے گی۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details