اردو

urdu

پروفیسر ابوالکلام قاسمی کا انتقال

By

Published : Jul 9, 2021, 3:12 AM IST

اردو دنیا کے مشہور محقق اور نقاد، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں شعبہ اردو کے سابق صدر پروفیسر ابوالکلام قاسمی کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کی تدفین کل صبح اے ایم یو کے قبرستان میں کی جائے گی۔

پروفیسر ابوالکلام قاسمی کا انتقال
پروفیسر ابوالکلام قاسمی کا انتقال

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں آرٹس فیکلٹی کے ڈین اور شعبہ اردو کے صدر، ماہ نامہ رسالہ تہذیب الاخلاق کے مدیر، اردو کے مشہور محقق اور نقاد پروفیسر ابوالکلام قاسمی کا آج علی گڑھ میں انتقال ہوگیا۔

پروفیسر ابوالکلام قاسمی کے انتقال کی خبر سے یونیورسٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی، استاد اور سوپروائزر کی حثیت سے ابوالکلام قاسمی ایک بہترین شخص تھے۔ ان کا تعلق ریاست بہار سے تھا۔

پروفیسر ابوالکلام قاسمی کی اہلیہ بھی اے ایم یو کے ویمنس کالج میں اردو کی پروفیسر کی حثیت سے سبکدوش ہوئی ہیں۔ ان کے بڑے صاحبزادے ضابر کلام بنارس ہندو یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر ہیں۔

مزید پڑھیں؛

اے ایم یو نے دلیپ کمار کو 'ڈی لٹ' کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا

پروفیسر ابوالکلام قاسمی نے اے ایم یو سے ہی گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی ڈگری مرحوم شہریار کی سرپرستی میں حاصل کی تھی۔ پروفیسر ابوالکلام قاسمی پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہی اے ایم یو کے شعبہ اردو میں لیکچرار مقرر ہوگئے تھے۔

پروفیسر ابوالکلام قاسمی کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ وہ 1996 سے 1999 تک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو کے صدر رہے۔

اطلاع کے مطابق پروفیسر ابوالکلام قاسمی کی تدفین کل صبح اے ایم یو کے قبرستان میں کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details