ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر کوتوالی علاقے میں دریائے کالی کے قریب بجلی کاریگر کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی
ذرائع کےمطابق ضلع مظفر نگر میں جنوبی کھلا پارکا رہائشی غفران بجلی محکمہ میں کام کرتے تھے، وہ شاملی روڈ کے کنارے بجلی کا کام کر رہے تھے تبھی اچانک بجلی سپلائی شروع ہو گئی۔ اس کے سبب کرنٹ لگنے سے غفران کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔